منگل 8 ستمبر 2026 - 15:00
جامعۃ المصطفیٰ کراچی اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین کے تعاون سے دو روزہ قرآنی و ادعیہ نمائش کا انعقاد

حوزہ / جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین کے اشتراک سے 5 تا 6 ستمبر 2026ء مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین میں دو روزہ قرآنی و ادعیہ نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایوارڈ یافتہ اور گولڈ میڈلسٹ آرٹسٹ شاہ نواز حسینی کے دھاگے سے تیار کردہ قرآنی نسخے اور فن پارے پیش کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس نمائش کا مقصد عوام و خواص کی قرآن کریم سے وابستگی کو فروغ دینا اور فن و تخلیق کے ذریعے قرآنی پیغام کو اجاگر کرنا تھا۔

نمائش میں جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے طلبہ و طالبات، اساتذہ، اہلِ علاقہ اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی اور پیش کیے گئے قرآنی نسخوں اور فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین کے تعاون سے دو روزہ قرآنی و ادعیہ نمائش کا انعقاد

اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی علمی و تربیتی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں قرآنی فنون کی اہمیت اور دینی پیغام کی ترویج میں فنی و تخلیقی ذرائع کے مؤثر استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

نشست کے دوران طلبہ و طالبات کو بتایا گیا کہ قرآن کریم کی آیات اور ادعیۂ مبارکہ کو مختلف علمی، فنی اور تعلیمی ذرائع کے ذریعے معاشرے تک پہنچانا ایک اہم دینی و ثقافتی خدمت ہے۔ اس موقع پر قرآنی فنون کے بعض عملی پہلوؤں سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا گیا۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین کے تعاون سے دو روزہ قرآنی و ادعیہ نمائش کا انعقاد

نمائش میں عوام اور اہلِ علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قرآنی نسخوں اور فن پاروں کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور قرآن کریم کے متن کو منفرد فنی اسلوب میں پیش کرنے کی اس کاوش کو سراہا۔

جامعۃ المصطفیٰ کراچی اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین کے تعاون سے دو روزہ قرآنی و ادعیہ نمائش کا انعقاد

جامعۃ المصطفیٰ کراچی اور مسجد و امام بارگاہ شریکۃ الحسین کے تعاون سے دو روزہ قرآنی و ادعیہ نمائش کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha